دہشت گردوں کا حملہ ، سپاہی عمران خان شہید 

06:56 PM, 3 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

شمالی وزیر ستان : شمالی وزیرستان میں آج پھر دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس سے ایک سپاہی شہید ہوگیا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عمران خان شہید ہوا جس کا تعلق جعفرآباد سے تھا ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس سے ایک سپاہی شہید ہوا تھا۔ 

مزیدخبریں