مہنگائی کا شور شرابا ،بالآخر وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکشن کی حامی بھر لی 

06:31 PM, 3 Jun, 2022

اسلام آباد:ایک طرف جہاں عوام مہنگائی سے پریشان ہے وہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکشن کرانے سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 15 ماہ بعد ہی ہونگے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کمزور طبقے کی مشکلات کم کر رہے ہیں، عوام بہت دباؤ میں ہیں، ان کے لیے جینا مشکل ہوگیا، عوام کی خدمت کے بغیر سیاست سیاست نہیں اور حکومت حکومت نہیں۔

واضح رہے اب  تک شہباز وقت حکومت  60 روپے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے ،کوکنگ آئل ،بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث عوام آج سراپائے احتجاج ہے ،عوام وزیر اعظم شہباز شریف کی طر ف سے دئیے جانے والے ریلیف کی طرف دیکھ رہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 15 ماہ بعد ہی ممکن ہیں ،اس سے قبل صرف خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن ہر کسی کی خواہش اب پوری نہیںہوگی 

شہباز شریف  کا کہنا تھا کہ مشکل حالات ہمارے لئے چیلنج ہیں، دوسرے اداروں سے بات کرنے سے پہلے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ مسائل کو قلیل مدت میں ختم نہیں کر سکتے، ہمارا ہدف غربت کا خاتمہ ہے، ترقی پذیر ملکوں کو بھی مہنگائی پر قابو پانے میں مشکلات درپیش ہیں۔

مزیدخبریں