معتبر شخصیت کے پاس جا کر کہا تھا حکومت کو تسلسل نہیں دیں گے تو معیشت کا نقصان ہوگا: شوکت ترین 

06:28 PM, 3 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ  میں مارچ میں ایک معتبر شخصیت کے پاس گیا تھا ۔ انھیں کہا تھا معیشت بڑھ رہی ہے لیکن حکومت کا تسلسل چاہیے۔ آپ تسلسل نہیں دیں گے تو معیشت بکھر جائے گی۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو ریلیف دیئے اور وبا کا مقابلہ بھی کیا۔ ہم نے آئی ایم ایف کے ٹیکسز بڑھانے کے مطالبے کو مسترد کیا۔ ہم روس کے پاس گئے،سستے تیل کا معاہدہ کرنا چاہتے تھے، عام آدمی اور کم آمدن والوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینا چاہتے تھے۔ 

مزیدخبریں