انقرہ :پاکستان کیساتھ ساتھ ترکی میں مہنگائی کی شرح 23 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،مئی میں ساڑھے 3 فیصد اضافے کے بعدمہنگائی 73 اعشاریہ 5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ترک محکمہ شماریات کے مطابق مئی میں ساڑھے 3 فیصد اضافے کے بعدمہنگائی 73 اعشاریہ 5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔اپریل میں یہ اعدادو شمار 70 فیصد تھا ۔
یوکرین میں جاری جنگ ،لیرا کی قدر میں کمی ، اور اجناس اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی بڑی وجہ ہے ۔
ٹرانسپورٹ کی سالانہ قیمتوں میں 108فیصد اور اجناس کی قیمتوں میں 90 فیصد اضافہ ہوا ہے۔