نیوٹرلز کو بتایا تھا کہ مجھے ہٹایا گیا تو معیشت تباہ ہوجائے گی لیکن وہ نہیں مانے: عمران خان 

05:21 PM, 3 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

بونیر : سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے اب نیوٹرلز کی طرف آنا چاہتا ہوں۔ ٹھیک ہے کہ آپ نیوٹرلز بن گئے لیکن ملک کا سوچیں۔ 

بونیر میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے جب معلوم ہوا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد آ رہی ہے تو نیوٹرلز کے پاس شوکت ترین کو بھیجا کہ اگر مجھے ہٹایا گیا تو ملک کو نقصان ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ نیوٹرلز کو کہا کہ میری حکومت رہی تو معیشت بہتر ہوگی اور اس سے دفاعی اخراجات بھی پورے ہوں گے۔ اگر معیشت گرنا شروع ہوجائے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا ہے۔ اب مجھ پر غداری کے مقدمات کی بات کی جارہی ہے۔ 

مزیدخبریں