اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے جو سرکاری ہیلی کاپٹر میں بونیر گئے ہیں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کی ہے۔
بونیر میں پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے کہا مجھے صرف امریکی سازش سے نہیں بلکہ بھارت اور اسرائیل بھی میری حکومت گرانے کے پیچھے ہیں۔
انہوں نے اپنے الزامات دہراتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کے بھارت میں بہت اچھے تعلقات ہیں ۔ شہبازشریف کی حکومت آنے کے بعد بھارت میں خوشیاں منائیں۔ زرداری اور شہبازشریف امریکا کے آلہ کار بنے اور انہوں نے مجھے گھر بھیج دیا۔
عمران خان نے مولانا فضل الرحمن کو ایک بار پھر ڈیزل قرار دیا اور آصف زرداری کو بیماری قرار دیا اور کہا کہ زرداری کو پیسے کی بیماری ہے۔