اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند دن میں بہتری آئے گی ۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمیں عوام کی تکلیف کا ادراک بھی ہے اور احساس بھی ہے۔ اس مشکل ترین معاشی صورت حال میں بھی حکومت پوری توجہ، محنت اور لگن سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔
ہمیں عوام کی تکلیف کا ادراک بھی ہے اور احساس بھی ہے۔ اس مشکل ترین معاشی صورت حال میں بھی حکومت پوری توجہ، محنت اور لگن سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعظم لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے بھی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ انشاءاللّہ آنے والے دنوں میں بہتری آئے گی۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 3, 2022
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے بھی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ انشاءاللّہ آنے والے دنوں میں بہتری آئے گی۔