پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین سے 28 جون کو جواب طلب

03:04 PM, 3 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 جون کو جواب طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری سیف الرحمن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں ہوم سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔ 
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 25 مئی کو سولجر بازار، فیروز آباد تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے اور متعدد مقدمات میں ملزمان کی تعداد متعین نہیں ہے۔ پورے شہر میں کارکنان کے گھروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 
وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے، یہ سیاسی انتقامی کارروائی ۔ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 جون کو جواب طلب کر لیا ہے۔ 

مزیدخبریں