پنجاب میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے تعلقات میں دراڑ پڑنے لگی

01:27 PM, 3 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے تعلقات میں دراڑ پڑنے لگی، پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد نہ ہونے سے پیپلزپارٹی کو پریشانی کا سامنے ہے۔

ذرائع کے مطابق   مسلم لیگ ن پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد کرانے سے گریزاں ہے حکومت نے تاحال   حسن مرتضی ٰکا بطور سینئر وزیر پنجاب کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی پنجاب نے صورتحال قیادت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو خدشہ ہے کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کو اہم وزارتوں کی بجائے عام وزارتیں دینا چاہتی ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے گلہ کیا گیا ہے کہ تاحال وزراء کو اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس بھی نہیں دیا گیا اور جو چیزیں دونوں جماعتوں کی قیادت میں طے پائی تھیں اس پر بھی عمل نہیں ہو رہا۔ہم حکومت کو سپورٹ کرتے رہیں گے تاہم اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزیدخبریں