فرشتہ قتل کیس کامحفوظ فیصلہ سنادیاگیا

12:20 PM, 3 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد:فرشتہ قتل کیس کامحفوظ فیصلہ سنادیاگیا.

تفصیلات کے مطابق زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 10 سالہ بچی فرشتہ کے کیس میں عدالت نے ملزم کوسزائےموت سنادی ِ،عدالت نے ملزم کو 10 لاکھ جرمانہ بھی اداکرنےکاحکم دیدیا۔

خیال رہے کہ 10 سالہ فرشتہ 15 مئی کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئی جس کے چند روز بعد فرشتہ کی لاش جنگل سے ملی تھی۔ بعدازاں زیادتی اور قتل کے خلاف مقتول بچی کے لواحقین نے لاش ترامڑی چوک پر رکھ کر شدید  احتجاج کیا جس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیا اور پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس کو جرم ثابت ہونے  پر اب عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔
 

مزیدخبریں