سری لنکا کو دوسری شکست، پاکستان ویمنز ٹیم نے سیریز جیت لی

 سری لنکا کو دوسری شکست، پاکستان ویمنز ٹیم نے سیریز جیت لی

کراچی:پاکستانی اوپنرز سدرا امین اور منیبہ علی کی ریکارڈ پارٹنر شپ اور فاطمہ ثناء کی بہترین باؤلنگ پرفارمنس کے ذریعے قومی خواتین ٹیم  نے سرلنکا کو  دوسرے ون ڈے میں 73 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی۔


کراچی کے   نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی اوپنرز  سدرہ امین اور منیبہ علی نے   اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا۔سدرہ امین نے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، منیبہ علی 56 رنز بنانے میں کامیاب رہیں، سدرہ امین اور منیبہ علی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 158 رنز بنا کر ریکارڈ اپنے نام کیا اور قومی ٹیم نے سری لنکا کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف دیا۔سری لنکن باؤلرز اوشادی راناسنگھے اور کاویشا دلہاری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

254 رنز کے تعاقب میں سری لنکن ویمن ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 180 رنز بنا سکی، ہرشیتا مدھاوی نے 41، کاویشا دلہاری نے 32 رنز بنائے۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر  فاطمہ ثنا نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 شکار کیے جبکہ عمیمہ سہیل نے  2 وکٹیں لیں، تین میچوں کی سیریز کا آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے  انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز نے  سری لنکا کو  8وکٹوں  سے شکست  دی تھی ،پہلے کھیلتے ہوئے  سری لنکا   ویمنز نے 169 رنز بنائے ، غلام فاطمہ نے 4 کھلا ڑیوں کو آؤٹ   کیا جبکہ  فا طمہ ثنااور سعدیہ  اقبال نے دو دو کھلا ڑی کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں سدرا  امین  کے 76 اور  بسمہ معروف کے  62  رنز کی بدولت قومی ٹیم نے 169 کا ہدف حاصل کر کے  تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

مصنف کے بارے میں