مصطفیٰ نواز کھوکھر کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدیدردِعمل

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدیدردِعمل

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر   نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیپلزپارٹی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر   نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی ہی کیوں سیاسی ، عسکری اور عدلیہ پر مشتمل اشرافیہ  کی ناکامی کی قیمت ادا کرے ؟

https://twitter.com/Mustafa_PPP/status/1532460850577084416?s=20&t=UJYiJaV3MviDNm8Cj3WOiQ
انہوں نے مزید کہا کہ اس مذاق کو اب ختم ہونا چاہیے ، اگر عام آدمی کو کمر کسنے کا کہا جا رہا ہے تو ججوں، جرنیلوں اور سینئر بیوروکریٹس کی تنخواہیں آدھی کر دینی چاہیے اور تمام مراعات واپس لے لینی چاہیے ۔

API Response: Bad Request

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف کی مخلوط حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید 30 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران 60 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں