چنیوٹ : پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے ) مولانا الیاس چنیوٹی نے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پنجاب حکومت کیلئے بڑی مشکل کھڑی کر دی۔
صوبہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی نے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مسلسل چنیوٹ کو نظر انداز کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو تحریری خط لکھ کر واضح کر دیا ہے کہ اگر حکومت نے ایک ارب کی گرانٹ جاری نہ کی تو اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دوں گا۔