کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 15 ہزار 741 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے مزید 937 مریض سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 اموات رپورٹ ہوئیں اور اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 89 ہو چکی ہے جبکہ آج مزید 1361 مریض صحت یاب بھی ہوئے اور یوں صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 1 ہو چکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اب تک 41 لاکھ 51 ہزار 590 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور اب تک 3 لاکھ 21 ہزار 408 مریض سامنے آ چکے ہیں، اس وقت 24 ہزار 318 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 23 ہزار 344 گھروں میں، 25 آئیسولیشن سینٹرز میں اور 949 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 890 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 77 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کے 937 نئے کیسز میں سے 473 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع وسطی 127، ضلع شرقی 126، ضلع جنوبی 152، ضلع غربی 28، کورنگی اور ملیر میں 20,20 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ حیدر آباد میں 57، میرپور خاص 35، ٹھٹھہ 31، سکھر 29، بدین 29، کشمور 19، سجاول 17، دادو 23، گھوٹکی 22، نوشہرو فیروز 16، قمبر 14، سانگھڑ 14، ٹنڈو الہ یار 13، تھرپارکر 13، عمر کوٹ 13، شہید بے نظیر آباد 12، مٹیاری 12، جامشورو 10، جیکب آباد 9، لاڑکانہ 9، خیر پور 6، ٹنڈو محمد خان 5 اور شکارپور میں 4 مریض سامنے آئے ہیں۔
سندھ میں کورونا کے 937 نئے مریض سامنے آئے، 16 مزید انتقال کر گئے: وزیراعلیٰ سندھ
09:54 PM, 3 Jun, 2021