بورڈز کی امتحانات سے متعلق تیاریاں مکمل ہیں: چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ

بورڈز کی امتحانات سے متعلق تیاریاں مکمل ہیں: چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ اور انٹربورڈز کمیٹی سندھ کے سربراہ ڈاکٹر سعیدالدین نے کہا ہے کہ بورڈز کی امتحانات سے متعلق تیاریاں مکمل ہیں اور جلد ہی اختیاری مضامین سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے میٹرک اور انٹر کی سطح پر صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے اور چیئرمین انٹر میڈیٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اختیاری مضامین سے متعلق نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق رواں برس کوئی طالب علم بغیر امتحان کے پروموٹ نہیں ہوگا بلکہ امتحان لازمی دینے ہوں گے اور کورونا صورتحال اور تعلیمی سلسلہ معطل رہنے کی وجہ سے صرف اختیاری مضامین کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
چیئرمین انٹر میڈیٹ بورڈ و سربراہ انٹر بورڈز کمیٹی سندھ ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق بورڈز کی امتحانات سے متعلق تیاریاں مکمل ہیں جلد اختیاری مضامین سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے امتحانات کا بتایا گیا ہے، اس لئے سندھ کے تعلیمی شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا جبکہ امتحانات کے دوران ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔