اسلام آباد: ٹیلی کام سیکٹر نے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروس کی عوام کو سستے داموں فراہم کیلئے 12.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر نے بجٹ تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ بیشتر انٹرنیٹ استعمال کنندہ انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں اس لئے ان پر ود ہولڈنگ ٹیکس صحیح نہیں ہے جبکہ انٹرنیٹ پر بلند ٹیکس معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے برخلاف ہے اس لئے ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا جائے۔
بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دنیا میں ٹیلی کام کے بلند ترین ٹیکس لینے والے ممالک میں شامل ہے جبکہ پاکستان انٹرنیٹ دستیابی کے اعتبار سے 90 نمبر پر ہے اور اگر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر کے اسے انٹرنیٹ سستا کر دیا جائے تو اس سے مزید لوگوں کو اس تک رسائی میں آسانی ہو گی۔
انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروسز سستی کرنے کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز
06:28 PM, 3 Jun, 2021