لاہور: پنجاب کابینہ نے ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ 25 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی 7 لاکھ سرکاری ملازمین کو اب ڈسپیرٹی الاؤنس کے بجاے اب پچیس فیصد اسپیشل الاؤنس ملے گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے 2017 کی بنیادی تنخواہ پر 25 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی تاہم یہ الاؤنس پہلے سے اضافی تنخواہ لینے والے کو نہیں ملے گا۔ اسپیشل الاؤنس یکم جون سے گریڈ 1 اور 19 کے افسران و ملازمین کو ملے گا۔ ملازمین کو 25 فیصد اسپیشل الاؤنس دینے سے تنخواہوں میں معمولی اضافہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق گریڈ ایک سے پانچ تک کے ملازمیں کی تنخواہوں میں 2283 روپے سے لیکر 2265 روپے کا اضافہ ہوگا، گریڈ 6 سے 10 کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ میں 2655 سے 3040 روپے کا اضافی ہوگا۔
گریڈ 11 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اسپیشل الاؤنس سے ماہانہ اضافہ 3143 روپے سے لیکر 4728 روپے تنخواہ بڑھے گی۔ گریڈ 17 کے آفیسر کی تنخواہ میں 3037 روپے، گریڈ 18 کے آفیسر کی تنخواہ میں 3835 اور گریڈ 19 کے آفیسران کی تنخواہ میں 5921 روپے کی منظوری دے گئی ہے۔