اپوزیشن اور میڈیا کے لب سیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: شیری رحمان

11:20 AM, 3 Jun, 2021

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ خورشیدِ شاہ 21 ماہ سے نیب کی حراست میں ہیں ۔معلوم نہیں یہاں ایک پاکستان ہے یا دو،شوگر سیکنڈل ہو یا رنگ روڈ سیکنڈل  یہ  لوگ باہر آجاتے ہیں ۔بجٹ کے لیے آئی ایم ایف سے اجازت لی جائے گی۔اپوزیشن اور میڈیا کے لب سیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

نیو نیوز کے مطابق سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ خورشیدِ شاہ 21 ماہ سے نیب کی حراست میں ہیں  موجودہ صورتحال سے لگ رہا ہے کہ ابھی تک کوئی چارج نہیں لگایامعلوم نہیں یہاں ایک پاکستان ہے یا دو ۔

پیپلز پارٹی کے تمام رہنماؤں نے پاکستان میں رہ کر بھی کیسز کا سامنا کیا ۔موجودہ حکومت اپوزیشن اور میڈیا کو بند کرنا چاہتے ہیں اگر آپ چوبیس گھنٹے کے ترجمان نہیں بنیں گے تو آپ کے چینل بند کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ساری دنیا ہم پر جگ ہنسائی کررہے ہیں۔ پاکستان کا تماشا نہ بنائے بجٹ قریب ہے مگر آج کی اخباری سرخیاں دیکھیں۔شیری رحمان نے کہا کہ بجٹ کے لیے آئی ایم ایف سے اجازت لی جائے گی ۔

شیری رحمان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس سب گئے ہیں مگر ایس سخت شرائط کہیں نہیں تھیں ،اپوزیشن اور میڈیا کے لب سیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،ایسا نہیں کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو کہا جارہا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مک مکا کرنے والی جماعت ہے  میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتی مگر اسٹبلشمنٹ  کے ساتھ کس نے مک مکا کیا سب کو پتہ ہے۔

مزیدخبریں