آئل ٹینکر کی آڑ میں شراب سپلائی کا انکشاف

09:53 AM, 3 Jun, 2021

اسلام آباد: آئل ٹینکر میں آئل سپلائی کی آڑ میں شراب سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔اسلام اباد پولیس نے  شراب کی بڑی کھیپ کی سپلائی ناکام بنا دی۔دھندے میں ملوث 08 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

نیو نیوز کے مطابق اسلام اباد پولیس نے 25 ہزار سے زائد لیٹر الکوحل سے بھرا ٹینکر پکڑ لیا ہے۔ شراب ڈیلرز پٹرول کی آڑ میں الکوحل کی بڑی کھیپ اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، لاہور اور کے پی کے سپلائی کرتے تھے ۔لکوحل سے بھرے بڑے  ٹینکر کے ساتھ ، 13 ٹینکیاں، 3 موٹرسائیکل،1 رکشہ  بھی برآمد ہوا ہے ۔

پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے ملزمان میں  ٹیم کا سرغنہ محمد عمر،آکاش رشید، صداقت علی، شوکت علی،ایاز علی، محسن علی، عبدالحمید اور فیصل رمضان شامل  ہیں ۔

ملزمان نے چند روز قبل بڈھانہ لنک روڈ نزد پرانا ٹال پلازا موٹروے پر مکان کرائے پر لیا تھا۔ملزمان بڑے پٹرول سپلائی کرنے والے ٹینکر کے ذریعے مظفر گڑھ سے شراب منگواتے ۔

 موٹرسائیکل، رکشہ اور پانی کی بڑی ٹینکیوں کے ذریعے اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، لاہور اور کے پی  میں سپلائی کرتے تھے۔ کارروائی مخبر کی اطلاع پر تھانہ ترنول پولیس نے کی ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔

مزیدخبریں