جاپان میں کورونا نے پاکستانیوں کو کروڑ پتی بنادیا

جاپان میں کورونا نے پاکستانیوں کو کروڑ پتی بنادیا
کیپشن: جاپان میں کورونا نے پاکستانیوں کو کروڑ پتی بنادیا
سورس: file

ٹوکیو: عالمی وبا کورونا  کی وجہ سے جاپان میں مقیم سیکڑوں بے روز گار پاکستانی کروڑ پتی بن گئے ۔ حکومت سے ہر جاپانی و غیر ملکی کو ایک لاکھ ین ملے جبکہ چھوٹے کاروباروالوں کو 20 لاکھ ین امداد اور 3؍ کروڑ کا بلا سود قرضہ بھی ملا۔

 اطلاعات کے مطابق کورونا نے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو بے روزگاری سمیت دیگر معاشی مسائل میں مبتلا کیا لیکن جاپان میں صورتحال کچھ مختلف ہے۔ 

 جاپانی حکومت نے کورونا کی وباء سے متاثر ہونے والے ہر جاپانی اور غیر ملکی شہری کو ایک ایک لاکھ ین فی کس فراہم کیے جس کے بعد وہ کاروباری افراد جن کو کاروبار میں کورونا کی وبا کے سبب نقصان اُٹھانا پڑا تھا  ان کو بیس لاکھ ین فی کس  کی رقم  بطور امداد فراہم کی۔

حکومت نے  درمیانے  درجے کا کاروبار کرنے والے افراد کو تین کروڑ ین یعنی تین لاکھ ڈالر تک کا بلا سود قرض بھی انتہائی آسان شرائط کےساتھ فراہم کیا۔

 اس کے علاوہ درجنوں پاکستانی اپنے ریستوران جلدی بند کرکے 60ہزار ین روزانہ بھی وصول کررہےہیں۔