اداکارہ رمشاءخان کا اپنے چہرے پر ہونے والی تنقید کا کرارا جواب

04:35 PM, 3 Jun, 2019

لاہور:معروف اداکار رمشاءخان نے انسٹاگرام پرپلاسٹک سرجری پر  تنقید  کرنے والے فالور کواپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

معروف ڈرامہ ’کیسا ہے نصیباں‘ سے شہرت پانے والی معروف اداکارہ رمشاءخان نے گذشتہ روز اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ،جس پر ایک مداح نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمشاءخان اپنے چہرے پر کرائی جانے والی پلاسٹک سرجری سے پہلے زیادہ خوبصورت لگتی تھیں ان کے چہرے کی معصومیت پلاسٹک سرجری کی وجہ سے ختم ہو کر رہ گئی ہے۔

رمشاءخان نے اس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چہرے کی سرجری کروائی ہی نہیں اور صرف اپنے دانتوں میں پائے جانے والے خلاءکو پر کروانے کے لئے علاج کروایا تھااور اس کے علاوہ وہ صرف چہرے پر موجود اضافی چربی ختم کرنے کے لئے ورزش کرتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ پلاسٹک سرجری کرواتی ہیں تو وہ اسے کبھی نہیں چھپائیں گی۔

 

 

مزیدخبریں