کراچی: معروف اداکارہ عائشہ عمر نے یوٹیوب چینل بنا لیا, چینل صحت اور بچوں کے مسائل سے متعلق ہے۔
سوشل میڈیا پر تمام ستارے اور معروف شخصیات اپنے مداحوں سے رابطے کے لئے مختلف ویب سائٹس کا استعمال کرتے ہیں ۔ گوگل کی مشہور زمانہ ویڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب چینل بنانے کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔ مشہور شخصیات اپنے اپنے چینلز بنا رہی ہیں۔
ایسے میں معروف ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے بھی یو ٹیوب پر اپنا چینل بنایا ہے ،اس چینل پر انہوں نے دو ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو میں وہ لاوارث بچوں کے لئے بنائے گئے شیلٹر ہوم ’ سیرت الجنہ‘ میں شیلٹر ہوم کی ٹیم اور بچوں کے ساتھ دلچسپ باتیں کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں جبکہ ایک اور ویڈیو میں وہ اپنے جم کی مصروفیات اور اپنی ڈائٹ پر ماہر صحت سے گفتگو کر رہی ہیں۔
اس چینل کو تقریبا ساڑھے تین ہزار سے زائدافراد سبسکرائب کر چکے ہیں ، اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر بھی یوٹیوب پر اپنا چینل بنا چکی ہیں۔