اسلام آباد : وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہمنگی نے اضافی حج کوٹہ کی دوسری قرعہ اندازی کر دی ، 9 ہزار 474 افراد منتخب ، پانچ سال میں تین بار کامیاب ہونے والے 2023 افراد بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے دوسری حج قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق 9 ہزار 474 افراد کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے منتخب کر لیا ہے۔
کامیاب امیدواروں کو 14 جون سے قبل تمام کاغذات جمع کرانا ہوں گے ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ میں حجاج رہائش کی سخت پالیسی اپنائی ہے۔