گیارہ سال بعد برٹش ائیر ویز کی پاکستان کیلئے پروازیں بحال

09:56 AM, 3 Jun, 2019


اسلام آباد: گیارہ سال بعد برٹش ائیر ویز کی پاکستان کیلئے پروازیں بحال، بی اے 261، 240 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچی۔ برٹش ائر ویز پاکستان میں پروازیں بحال کرنے والی پہلی یورپی کمپنی بن گئی۔ لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار 3 پروازوں چلائے گی۔

2008 میں اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل حملے کے بعد برطانوی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے پروازیں بند کردی تھیں۔ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مسافروں کا استقبال کیا۔

مزیدخبریں