انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یورپی ممالک جمہوریت کے معاملے میں ترکی کے ساتھ دہرے معیار کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک پروگرام میں شرکت کے دوران رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت یورپی یونین کے سامنے اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو مطلوبہ شکل میں سر انجام دے رہے ہیں، تاہم یورپی یونین اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر رہی۔ ہم نیک نیتی کے ساتھ اس عمل کو جاری رکھیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ڈاکٹر عامر لیاقت پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر عمران خان سے مایوس ہو گئے
انہوں نے کہا کہ اگر یورپی یونین کی ترکی سے متعلق نیت صاف ہے تو پھر انہیں اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا، بصورت دیگر ہمیں کوئی دوسرا حل چارہ نکالنا ہو گا۔ ہم ڈرون طیاروں کی پیدوار کے اعتبار سے دنیا کے 6 ملکوں میں شامل ہیں، جبکہ ترکی اب قومی سطح پر سمارٹ بم تیار کرنے کی سطح تک پہنچ چکا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا جی ڈی اے کا حصہ بننے کا اعلان
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں