لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے، پارلیمانی کمیٹی کی منظوری سپیکر پنجاب اسمبلی نے دینی ہے۔
پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے نام کا فیصلہ نہ ہو سکا، اب پارلیمانی کمیٹی ہی نگراں وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرے گی، پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے میاں محمود الرشید، سبطین خان اور شعیب صدیقی کے نام تجویز کر دیئے جبکہ نون لیگ کی جانب سے رانا ثنااللہ، ملک احمد خان اور خواجہ عمران نذیر پارلیمانی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفیکشن جاری کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ڈاکٹر عامر لیاقت پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر عمران خان سے مایوس ہو گئے
واضح رہے کہ نگران وزیراعلی کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے پروفیسر حسن عسکری اور ایاز امیر، جبکہ نون لیگ کی جانب سے سابق آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر اور سابق نیول چیف ایڈمرل ذکا اشرف کے حتمی نام سامنے آئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا جی ڈی اے کا حصہ بننے کا اعلان
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں