کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر عمران خان سے مایوس ہو گئے۔
اپنی ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا کہ میں تحریک انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر آیا تھا لیکن جناب فردوس شمیم نقوی صاحب نے مجھے میرے ہی گھر سے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا اور کچھ ایسی باتیں کیں جو عمران خان کی عزت کو سامنے رکھتے ہوئے لکھنا مناسب نہیں سمجھتا، فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے، مشاورت کے بعد سب کو مطلع کردوں گا، کل تک اپنا سیاسی فیصلہ قوم کے سامنے رکھ دوں گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا جی ڈی اے کا حصہ بننے کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ فردوس شمیم نقوی صاحب نے وہ بات کی جو سن کر علمائے کرام تک ہنس پڑے بلکہ علامہ شبیر حسن میثمی جو کہ ایم ایم اے کے مرکزی رہنما بھی ہیں انگشت بدنداں رہ گئے۔ بہرحال فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے مشاورت کے بعد آپ سب کو مطلع کردوں گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: چیف جسٹس کا جناح ہسپتال کا دورہ، ایم ایس اور پرنسپل کی سرزنش
عامر لیاقت کی جانب سے اس اعلان کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گالیاں دینے والے انصافینز کو بتانا چاہتا ہوں اپنی حدود میں رہیں ، معاملہ صرف ٹکٹ کا نہیں میرے شہر کراچی کی سیاسی سوجھ بوجھ کا ہے، مجھے ٹکٹ کی کوئی خواہش نہیں ، چیئرمین کا استدلال تھا کہ میں انتخاب لڑوں اسی لیے میں نے حوالہ دیا لیکن فردوس نقوی نے جو کچھ کہا مجھے اس سے اختلاف ہے۔
میں شرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی پر کوئی الزام یا بے ہودہ گوئی نہیں کر رہا شریف النفسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، عمران خان نوٹس لیں ورنہ پنڈورا باکس کھل جائے گا ہروقت گالیاں ناقابل برداشت ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں