انگلش ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ کا بدلہ اننگز کی شکست دے کر لے لیا

09:09 PM, 3 Jun, 2018

لندن: لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگ اور 55 رنز سے شکست دے دی، دوسری اننگ میں پاکستان کی پوری ٹیم 134 رنز پر آل آوٹ ہو گئی۔

انگلش ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ کا بدلہ اننگز کی شکست دے کر لے لیا، انگلینڈ کی جیت کے ساتھ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔ پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگز میں بھی کوئی پاکستانی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا پوری ٹیم دوسری اننگز میں 134 رنز پر آل آوٹ ہو گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا جی ڈی اے کا حصہ بننے کا اعلان
 اظہر علی 11، حارث سہیل 8، اسد شفیق 5، سرفراز احمد 8 اور شاداب خان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے براڈ اور بیس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، دو میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چیف جسٹس کا جناح ہسپتال کا دورہ، ایم ایس اور پرنسپل کی سرزنش
 
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 

مزیدخبریں