لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا جناح ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی چیف جسٹس کے سامنے دہائی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے، میاں ثاقب نثار کا جناح ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ، ایمرجنسی کے آپریشن تھیٹر کا بھی جائزہ لیا، ایم آر آئی مشین 2 ماہ سے خراب ہونے پر چیف جسٹس نے ایم ایس اور پرنسپل کی سرزنش کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: 56 کمپنیز کیس:چیف جسٹس شہباز شریف پر برس پڑے،وزیراعلیٰ پنجاب کا جواب مسترد
چیف جسٹس نے ایم ایس ڈاکٹر عاصم حمید سے پوچھا کہ ہسپتال کے پاس مشینوں کا بیک اپ کیوں موجود نہیں؟ چیف جسٹس کے دورے کے دوران جناح ہسپتال کی لفٹ بھی کام نہ کرسکی، ان کو سیڑھیوں کے ذریعے چوتھے فلور پر ڈائیلسز وارڈ میں لایا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: لیڈز ٹیسٹ: انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 363 رنز پر آؤٹ
چیف جسٹس کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ چیف سیکرٹری زید سعید، سیکرٹری ہیلتھ نجم شاہ اور ایس پی ماڈل ٹائون فیصل بھی جناح ہسپتال پہنچ گئے تھے۔ ایم ایس ڈاکٹر عاصم حمید اور پرنسپل پروفیسر راشد ضیاء بھی ہسپتال میں موجود تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں