لیڈز ٹیسٹ: انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 363 رنز پر آؤٹ

04:59 PM, 3 Jun, 2018

لندن: لیڈز ٹیسٹ میں میزبان انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 363 رنز پر آؤٹ ہو گئی، انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 189 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

لیڈز میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں 302 رنز پر تیسرے روز کا کھیل شروع کیا تو 18 رنز کے اضافے کے بعد سیم کاران 20 رنز پر محمد عباس کا شکار ہوگئے

یہ خبر بھی پڑھیں: لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی برتری 128 رنز
 لیکن اس کے بعد جوز بٹلر نے ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی 8 ویں نصف سنچری بھی بنائی،  سٹیورٹ براڈ کو 2 رنز پر فہیم اشرف نے چلتا کیا، جیمز اینڈرسن 5 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے جوز بٹلر 80 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹو ں پر حملہ،5 جوان زخمی،6 دہشتگرد مارے گئے
 واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 174 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں