سوات:نگراں وزیراعظم جسٹس( ر)ناصر الملک نے سوات کا دورہ کیا اور اپنے آبائی گھر بھی گئے۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملکسوات میں اپنے آبائی گھر پہنچ گئے جہاں مقامی انتظامیہ نے ان استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجنے پر اتفاق
ناصرالملک سے ملاقات میں علاقہ عمائدین نے انہیں نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔انہوں نے اپنے والد کی قبرپرفاتحہ خوانی کی۔اپنے آبائی علاقہ میں آنے پر مقامی انتظامیہ نے ناصرالملک کا استقبال کیا جبکہ نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے علاقہ عمائدین سے ملاقات کی اور انہوں نے نگراں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پرانہیں مبارکبا د بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی قطر کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے۔آئین کے مطابق نگران وزیر اعظم کی مدت دو مہینے ہوتے ہیں اور میں دو مہینے تک رہونگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسائل کے حل کے لیے بھر پور کرادار ادا کرونگااور آغاز سوات سے کروں گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں