الیکشن کمیشن نے ترمیم شدہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے ترمیم شدہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا
کیپشن: امیدواروں کی ابتدائی فہرست 8 جون کو آویزاں کی جائے گی۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ معطل کر دیا ہے لہذا کاغذات نامزدگی الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق برقرار رہیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی 4 سے 8 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 8 جون کو آویزاں کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ باقی انتخابی شیڈول اسی طرح ہی رہے گا اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جون تک کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس نے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا

الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 19 جون تک دائر کی جا سکیں گی اور اپیلٹ ٹریبونل 26 جون تک اپیلیں نمٹائیں گے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلے سے قبل کاغذات نامزدگی 2 جون سے 6 جون تک جمع کرانے کی تاریخیں دی گئی تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں