اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے معروف قانون دان بابر اعوان کو پارٹی کا مرکزی سینیئر نائب صدر مقرر کر دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد بابر اعوان کو پارٹی میں اہم عہدہ سونپا گیا ہے۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دستخط موجود ہیں۔ نوٹیفکیشن میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر بابر اعوان کو پاکستان تحریک انصاف کا سینٹرل سینیئر نائب صدر مقرر کیا جاتا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل آج پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بعد دوسرا اہم ترین عہدہ وائس چیئرمین کا ہے جس پر شاہ محمود قریشی براجمان ہیں۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر جہانگیر ترین فائز تھے تاہم نااہلی کے فیصلے کے بعد انہیں عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں