ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل آج پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے

11:00 AM, 3 Jun, 2018

لاہور: تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی بڑی وکٹ گرا دی۔ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل آج پی ٹی آئی جوائن کریں گے۔ عبدالرشید گوڈیل کے پی ٹی آئی سے تمام معاملات طے ہو گئے ہیں جبکہ آج باقاعدہ شمولیت کا اعلان ہو گا۔

 مزید پڑھیںخیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجنے پر اتفاق

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے 14 مئی کو پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھاان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آپس کی لڑائی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے یہ سب مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ قوم اور کراچی کا ووٹر شدید مایوس ہوچکا ہے اور میں اپنی قوم و پارٹی کی مزید بدنامی نہیں دیکھ سکتا اس لئے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 یاد رہے رواں ہفتے سردارذوالفقار کھوسہ نے اپنے بیٹے کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پی ٹی آئی نے دو ایم این اے کے حلقے اور تین ایم پی ایز کے حلقے سپرد کئے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں