لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی برتری 128 رنز

12:52 AM, 3 Jun, 2018

لیڈز :لیڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنا لیے ہیں۔

انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 128 رنز کی برتری حاصل ہے اور پہلی اننگز میں اس کی تین وکٹیں باقی ہیں، تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جوز بٹلر 34 اور سیم کرن 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

اس سے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بارش کے باعث پہلے سیشن کا کھیل نہ ہو سکا ، میچ کے دوسرے دن لنچ کے بعد پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب محمد عامر نے جو روٹ کو آؤٹ کیا, انھوں نے 45 رنز بنائے۔

چائے کے وقفے کے بعد پاکستان کو دوسری کامیابی بھی محمد عامر نے دلوائی جب انھوں نے مالن کو 28 رنز پر آؤٹ کیا۔پاکستان کو جلد ہی ایک اور کامیابی شاداب خان نے دلوائی جب انھوں نے بیس کو آؤٹ کیا,بیس 49 رنز سکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر، فہیم اشرف نے دو، دو جبکہ شاداب خان، حسن علی اور محمد عباس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جمعے کو پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اسے شروع سے ہی مشکلات کا سامنا رہا۔ میچ کے دوسرے اوور میں کرس براڈ کی گیند پر امام الحق نے جو روٹ کو کیچ دے دیا۔

اس کے بعد اظہر علی بھی براڈ ہی کا نشانہ بنے۔ انھوں نے صرف دو رنز بنائے, حارث سہیل 29 رنز بنا کر کرس ووکس کا نشانہ بنے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 56، حارث سہیل نے 28 اور اسد شفیق نے 27 رنز بنائے ، انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن، سٹورٹ براڈ اور کرس ووکس نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں