نیویارک: آڈیو اور ویڈیو کالز کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ایپ ”سکائپ“ کو بالکل تبدیل کر دیا گیا جس کہ بعد اب سکائپ کی مدد سے تصاویر اور پیغامات بھی بھیجے جا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کی معروف ایپ ”سکائپ “ کو متعارف کروائے ہوئے 6 برس بیت گئے جس کے دوران مائیکرو سافٹ نے اس کو صارفین میں مقبول بنانے کے لیے کئی تبدیلیاں کیں، مگر اس بار اس کو بلکل ہی تبدیل کردیا گیا۔تاہم اس مرتبہ اسے سنیپ چیٹ اور فیس میسنجر کی طرح کردیاگیا ہے جس میںنہ صرف آڈیو اور ویڈیو فون کالز کی جاسکیں گی، بلکہ اس کے ذریعے پیغامات اور تصاویر کا تبادلہ بھی کیا جاسکے گا۔
مائیکرو سافٹ نے اس تبدیلی کو نیکسٹ جنریشن کا نام دیتے ہوئے کہا کہ اسکائپ کو تبدیل کرنا وقت کی ضرورت تھی۔اسکائپ میں اسنیپ چیٹ، انسٹاگرام اور میسینجر سمیت دیگر سوشل شیئرنگ ایپلی کیشنز جیسے فیچرز متعارف کراتے ہوئے اسے مقبول بنانے کی کوشش کی گئی، جو فوری طور پر صارفین کو پسند بھی آئی۔تاہم اس بات کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کہ اس تبدیلی کے بعد اسکائپ عوام میں کتنی مقبولیت حاصل کرپاتی ہے۔