ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ویوک اوبروئے نے سلمان خان کی آئندہ فلم ٹیوب لائٹ کیلئے اپنی نیک خواہشات ظاہر کر دیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ سلمان خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ “ سپرہٹ بنے اور موجودہ بلاگ بسٹر فلم بہوبلی کا ریکارڈ توڑے۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور ویوک اوبروئے کے درمیان ماضی میں اداکارہ ایشوریہ رائے کی وجہ سے اختلافات رہے جو اب تک موجود ہیں لیکن اداکار کی جانب سے اس طرح کا بیان کافی حیران کن ہے، جبکہ اداکار ویوک اوبروئے بھی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ”بینک چور“ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
خواہش ہے کہ ”ٹیوب لائٹ“ سپر ہٹ فلم بنے ، ویوک اوبروئے
11:49 PM, 3 Jun, 2017