یمن میں جھڑپوں کے دوران 27شہری جاں بحق

10:30 PM, 3 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

عدن:یمن میں سرکاری فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان ہونے والی تازہ جھڑپوں کے دوران 27شہری جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ17خوثی باغی بھی ان جھڑپوں میں مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کے کنٹرول میں موجود یمن کے صوبے تعز میں سرکاری فورسزاور حوثی باغیوں کے مابین ہونے والی تازہ جھڑپوں کے دوران 27شہری جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

گذشتہ24گھنٹوں کے دوران سرکاری فورسز اور باغیوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 جھڑپوں میں سرکاری فورسز کے8جوان جبکہ17حوثی باغی بھی مارے گئے۔

واضح رہے کہ یمن میں جاری حالیہ جنگ میں اب تک 8ہزارسے زاہد لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں ۔

مزیدخبریں