شاہ رخ خان رئیلٹی شو کے میزبان پر برس پڑے

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخان مصری رئیلٹی شو کے دوران میزبان رامز جلا پر برس پڑے۔

10:15 PM, 3 Jun, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخان مصری رئیلٹی شو کے دوران میزبان رامز جلا پر برس پڑے۔
تفصیلات کے مطابق مصر میں رمضان المبارک کی خصوصی ٹرانسمیشن کے لیے تیار کئے جانے والا ٹیلی ویڑن رئیلٹی شو (رامز تحت الارض) کے دوران شاہ رخ خان اس وقت شو کے میزبان رامز جلال پر گرج برس پڑے جب یہ انکشاف ہوا کہ شو میں دہشت پھیلانے کے لیے لایا جانے والا کوموڈو ڈریگن نقلی تھا۔وہ میزبان کی لاکھ منت سماجت کے باوجود اٹھ کر چلے گئے اور واپس نہیں آئے۔مصری ناقدین نے شاہ رخ خان کے غصے کو شو کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے ڈرامہ قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں