خطے میں کشیدگی کا ذمے دار بھارت ہے ، رابرٹ گیلی مور

09:22 PM, 3 Jun, 2017

لندن : دہشتگردی کی خلاف جنگ میں شامل برطانوی فوجی افسر رابرٹ گیلی مور نے اپنے انکشافات میں خطے میں پاک افغان اور بھارت کشیدگی پر بھارت کو مورد الزام ٹھرایا ہے جبکہ افغان فوج اور خفیہ ایجنسی کے پاکستان مخالف رحجان پر تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔ افغان ملٹری اکیڈمی اور افغان خفیہ ایجنسی کے سابق انسٹرکٹر اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شامل برطانوی فوجی افسر میجر رابرٹ گیلی مور نے خطے میں دہشتگردی کا ذمہ دار بھارت کو ٹہرا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک بھارت تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل سے متعلق میجر رابرٹ گیلی مور نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ کشیدگی اور پاک افغان تعلقات کی خرابی کی جڑ بھارت ہے نہ کہ پاکستان، پاکستان کے اندرونی معاملات میں بے جا مداخلت اور الزام تراشی نے کشیدگی کو ہوا دی ہے۔ مغربی ممالک کے پالیسیاں بھی اس تمام تر صورتحال کی برابر شراکت دار ہیں۔میجر رابرٹ گیلی مور نے افغان فوج اور خفیہ ایجنسی کی جانب سے پاکستان مخالف رجحان کو انتہائی پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فوج اور خفیہ ایجنسی کا ہر واقعہ کا الزام پاکستان پر لگانا درست نہیں، پاکستان کا افغانستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔

رابرٹ گیلی مور کا کہنا تھا کہ مغربی پالیسیوں اور بھارتی مداخلت سے ناصرف پاکستان کیساتھ کشیدگی بڑھی ہے بلکہ افغانستان مزید خطرناک خطہ بن گیا ہے۔ انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ افغانستان میں بے جا بھارتی مداخلت امن کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں