معروف اداکاررشی کپور کیخلاف مقدمہ درج

ممبئی: بالی وود اداکار رشی کپورکے خلاف درخت کاٹنے کے الزام میں مقدمہ درج کر دیاگیا۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن میں برہان میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی جانب سے رشی کپور اور ان کے ٹھیکیدار کے خلاف درختوں کے تحفظ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ممبئی کے پوش علاقے باندرا پالی ہل میں واقع رشی کپور کے بنگلے پر تعمیراتی کام جاری ہے جس میں درختوں کی شاخیں رکاوٹ بن رہی تھیں ،لہٰذا اداکار نے 6 شاخوں کو کاٹنے کیلئے اجازت نامہ حاصل کیا تھا لیکن تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ 6 سے زیادہ شاخیں کاٹی گئی ہیں۔دوسری جانب رشی کپور نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے درختوں کی کٹائی کا باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کیا تھا یہ مجھے پھنسانے کی کوشش ہے انہوں نے اس معاملے میں اپنے پڑوسیوں کو ملوث کرتے ہوئے کہا کہ میرے پڑوسی مجھ سے جلتے ہیں یہ سارا کیا دھرا ان ہی کا ہے۔