چین کے جنوبی جزائر کا تنازع،امریکا نے چین کو دھمکی دے دی

04:44 PM, 3 Jun, 2017

سنگاپور:امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے چین حکام کو متنبہ کیا ہے کہ چین جنوبی چین کے جزائر میں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ بند کرے،یہ بات امریکی وزیر دفاع نے سنگاپور میں سلامتی سے متلعق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ان کا یہ بیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے شمالی کوریا پر عائد پابندیوں میں توسیع اور اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔
یاد رہے سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر یہ پابندیاں رواں سال اس کی جانب سے کیے جانے والے پے در پے تجربات کے نتیجے میں عائد کی ہیں۔سالانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے جنرل میٹس نے کہا: 'ہم مصنوعی جزائر کو فوجی سرگرمی کا اڈہ بنانے والے اور حد سے زیادہ آبی دعوے کرنے والے ممالک کی مخالفت کرتے ہیں۔
اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے متنبہ کیا تھا کہ امریکہ چین کو واضح پیغام دے کہ وہ جزیرہ بنانا بند کرے اور یہ کہ ان جزائر پر انھیں رسائی کی اجازت نہیں ہوگی۔اس کے جواب میں چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ بیجنگ خطے میں اپنے حقوق کے دفاع میں اٹل ہے۔سنگاپور میں جنرل میٹس نے امریکہ اور چین کے رشتے کے مثبت پہلو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دونوں ممالک کے درمیان مقابلہ جاری رہے گا ایسا ہوتا رہے گا اور تصادم ناگزیر نہیں ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جنرل میٹس نے اپنے اتحادیوں کو اس بات کی پھر سے یقین دہانی کرآئی ہے کہ امریکہ ایشیا میں موجود رہے گا۔واضح رہے کہ جنوبی بحیر چین پر مختلف ممالک کے دعوے ہیں جن میں ، چین،تائیوان، ویتنام، ملائیشیا ، فلپائن اور برونائی شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں