پاکستانی اداکار عمران عباس اور مدیحہ مجید کیساتھ برادراسلامی ملک میں بڑی واردات ہوگئی

03:34 PM, 3 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: اداکارعمران عباس کا قیمتی موبائل چوری ہوگیا۔ عمران عباس گزشتہ دنوں ترکی گئے ہوئے تھے۔عمران عباس کسی کام سے باہر گئے تو اپنا موبائل گاڑی میں بھول گئے لیکن جب وہ واپس آئے تو موبائل غائب تھاجبکہ اس سے پہلے ان کی ایک قریبی ساتھی مدیحہ مجیدکا موبائل بھی ان کی جیب سے نکال لیا گیا۔

عمران عباس سمیت دیگرفنکاروں نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ترکی جیسے ملک میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اس طرح کے واقعات نہایت افسوسناک ہیں۔

مزیدخبریں