جوہانسبرگ :ایک جنوبی افریقی ہندوستانی نژاد مسلمان شخص نے گذشتہ سال حج بیت اللہ کے دوران اپنے موبائل فون سے تقریبا 500تصاویر کھینچی تھی اور ایک انوکھے انداز میں اس نے ان تصاویر کو فروخت کر کے 5کروڑ روپئے کی خطیر رقم جمع کرلی ۔
جو اب وہ ان لوگوں پر خرچ کرے گا جو حج بیت اللہ کے خواہاں ہیں ۔ یوسف ابرامجی نے اپنی پوری رقم دو جنوبی افریقی امدادی اداروں کو عطیہ کردی جو ایسے لوگوں کی مالی امداد کرتی ہے جو حج کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہوں ۔
ابرامجی نے سینکڑوں تصاویر اپنے ان فون سے کھینچی اور اس کا نام کافی ٹیبل بک حج 2016 رکھا اور اس تصاویر والی کتاب کو ابرامجی نے جنوبی افریقہ اوقاف اور کریسنٹ لائف اسٹائل کو عطیہ کردیا ۔ ابرامجی نے کہا کہ دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جو حج کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ لیکن مالی موقف کمزور ہونے کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرسکتے ۔
اسلام نے ہر صاحبِ استطاعت کو زندگی میں ایک بار حج کرنے کا حکم دیا ہے لیکن استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے کئی لوگ حج کی سعادت سے محروم ہوجاتے ہیں ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں