فاروق ستار کی پانچ مقدمات میں ضمانت منظور

02:23 PM, 3 Jun, 2017

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 22 اگست کی اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاوسز پر حملے سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فاروق ستار کی پانچ مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

فاروق ستار جب پیش ہوئے تو عدالت نے ان کی نو ماہ کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا جس پر فاروق ستار نے موقف اختیار کیا کہ وہ عدالت کا احترام کرتے ہیں جیسے ہی وارنٹ جاری ہونے کا علم ہوا وہ حاضر ہو گئے۔

ادھر میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے ایک بار پھر میئر کراچی کے بے اختیار ہونے کا شکوہ کر دیا۔ وزیراعلیٰ کو بلدیاتی اداروں کے اختیارات سے متعلق سوچنا ہو گا۔ فاروق ستار نے کہا کہ کے الیکٹرک مہنگی بجلی پیدا کرنے کا تاثر ختم کرے ایسے ٹاور لگائے جائیں جو محفوظ ہوں۔

واضح رہے گذشتہ سال 22 اگست کو کراچی پریس کلب پر ایک جلسے کے دوران متحدہ کے بانی کی جانب سے کی جانے والی انتہائی اشتعال انگیز تقریر کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال کے دوران میڈیا ہاوسز پر ہونے والے حملوں کے الزام میں متحدہ کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل، فاروق ستار، رہنماؤں قمر منصور، شاہد پاشا اور گل فراز خٹک سمیت دیگر 50 کارکن کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں