سلمان خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ سے ناراض

01:19 PM, 3 Jun, 2017

ممبئی: بھارتی اداکار سلمان خان نے سارہ سے ملنے کے لیے موبائل پر پیغام بھیجا لیکن سارہ کی جانب سے جواب نہ ملنے پر سلو میاں ناراض ہو گئے ہیں۔ پٹودی کے نواب سیف علی خان کی بیٹی بالی وڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ خان ابھیشیک کپور کے ساتھ پہلی فلم کیدار ناتھ کرنے جا رہی ہیں اس فلم میں وہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ رومانوی کردار میں نظر آئیں گی۔

سارہ علی خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے بھارتی فلم نگری کے بڑے بڑے نام میدان میں آئے جن میں کرن جوہر اور سلمان خان سر فہرست ہیں تاہم سارہ علی خان نے دونوں میں سے کسی کو بھی ترجیح نہیں دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان سارہ کو اپنے بہنوئی کے ساتھ فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے جس کے لیے ان کی پی آر ایجنسی نے پریس ریلیز بھی جاری کر دی تھی جب کہ کچھ اطلاعت کے مطابق سارہ خود بھی سلمان خان کے بہنوئی کے ساتھ فلم کرنے لیے تیار تھیں لیکن پھر انہوں نے اچانک انکار کر دیا۔

سلمان خان نے سارہ علی خان سے ملاقات کے لیے انہیں موبائل پر پیغام بھی بھیجا لیکن سارہ نے سلمان کو ٹھینگا دکھاتے ہوئے کوئی جواب نہیں دیا اور اسی بات نے سلو میاں کو ناراض کر دیا۔ سارہ خان کی اس حرکت نے سلمان خان کو غصہ دلایا ہے اور وہ کافی ناراض ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں