چیمپئنز ٹرافی: پاک، بھارت میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ

12:34 PM, 3 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن: چیمپئنزٹرافی میں پاکستان اوربھارت کا اہم ترین معرکہ بارش سے متاثرہونے کااندیشہ ہے۔کل برمنگھم میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جو میچ پرمکمل یاجزوی طور پراثرانداز ہوسکتاہے۔دنیا بھرمیں کرکٹ کے پرستار پاکستان اوربھارت کے میچز کا ہمیشہ انتظارکرتے ہیں۔ پڑوسی ممالک اتوار کو برمنگھم میں چیمپئنزٹرافی میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔

میچ کے ٹکٹ کئی ماہ قبل فروخت ہوچکے ہیں، میچ میں شائقین کی بے پناہ دلچسپی کے پیش نظر ای سی بی نے ایجبسٹن گرائونڈ کے قریب اوربرمنگھم شہر میں تین بڑی اسکرین پر میچ دکھانے کے انتظامات بھی کئے ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کل برمنگھم میں بارش کی پیش گوئی نے حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ موسم کی ستم ظریفی پاک، بھارت میچ کومکمل یا جزوی طور پر متاثر کرسکتی ہے جس سے منتظمین کی تمام تیاریاں دھری کی دھری رہ جائیں گی۔ ایجبسٹن میں نکاسی کے جدید ترین نظام کی موجودگی میں بارش کے رکنے کی صورت میں میچ جلد شروع ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں