جموں و کشمیر : بھارت فوج کشمیری فریڈم فائٹرز سے خوف زدہ ہو گیا ۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فوج نے مزید 12 مجاہدین کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔ بھارتی فوج نے کشمیری مجاہدین کیساتھ "موسٹ وانٹڈ " کا لیبل بھی لگا دیا ۔اور ساتھ ہی کہا کہ ان کو جلد مار دیا جائے گا.
بھارتی فوج نے کہا کہ پولیس اور آرمی ان کی تلاش میں ہے اور یہ جہاں بھی ملے ان کو مار گرایا جائے گا ۔بھارتی فوج نے کہا کہ یہ 12 مجاہد جموں وکشمیر میں بہت انتشار پھیلا رہے ہیں ۔ بھارت کا کہنا ہے کہ یہ 12 مجاہدین جن کا تعلق لشکرِ طیبہ ، حذب المجاہدین اور جیش محمد سے یہ جموں و کشمیر کا امن برباد کر رہے ہیں۔
جب نے فوج نے تصاویر جاری کی ہیں تب سے بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے اور کہہ رہا ہے ان مجاہدین کا تعلق پاکستان سے ہے اور یہ جموں و کشمیر میں امن کو ختم کرنے کیلئے بھیجے گئے ہیں ۔
بھارتی فوج کی جانب سے جاری کی جانے والی مجاہدین کی تصاویر
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں