واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے سرکاری افسران کا ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کا انکشاف

واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے سرکاری افسران کا ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کا انکشاف

اسلام آباد :واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے سرکاری افسران کا ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔  سرکاری افسروں کا ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش پر سائبر سکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔  ایڈوائزری میں کہا گیا جعلی واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے سرکاری اداروں اور افسروں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، جعلی واٹس ایپ پیغامات ایس آئی ایف سی کے نام سے بھیجے جارہے ہیں


ایڈوائزری میں کہا گیا جعلی ایس آئی ایف سی دعوت نامے میں دھوکہ دہی پر مبنی لنکس بھیجے جاتے ہیں، لنکس پر کلک کرنے سے افسروں کا حساس ڈیٹا چوری ہوسکتا ہے، سرکاری افسر ایس آئی ایف سی کے نام سے موصول ہونے والے پیغامات کی پہلے تصدیق کریں۔

ایڈوائزری میں جعلی واٹس ایپ مہم سے محتاط رہنے اور ایکشن لینے کی سفارشات کی گئیں۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ سٹاف کو سائبر سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لئے ٹریننگ اور تعلیم دی جائے۔

مصنف کے بارے میں