خاتون کی لاعلمی، دستی بم کو ہتھوڑا سمجھتی رہی

  خاتون کی لاعلمی، دستی بم کو ہتھوڑا سمجھتی رہی

ہوبی: خاتون لاعلمی میں دستی بم کو ہتھوڑا سمجھتی رہی۔  90 سالہ چینی خاتون دو دہائیوں تک گری دار میوے توڑنے اور کیلیں ٹھونکنے کیلئے انجانے میں دستی بم کو ہتھوڑے کے طور پر استعمال کرتی رہی۔ چینی میڈیا کے مطابق نوے برس کی خاتون جس کا نام کن ہےاس کو  ژیانگ یانگ میں اپنے کھیت پر کام  کے دوران  لکڑی کے ہینڈل والی یہ عجیب و غریب دھات ملی۔ 

وہ عورت اس کو ہتھوڑا سمجھنے  لگی اوراس کواستعمال کرنے لگی  او ر  20 سال تک استعمال کرتی رہیں۔تاہم  اس کے پرانے گھر کو گرانے کے لیے  جب  ایک ٹیم آئی تو اس پرانکشا ف ہوا کہ  وہ ہتھوڑا نہیں بلکہ دستی استعمال شدہ بم تھا۔


پولیس نے اطلاع دی ہے کہ گرینیڈ کا لکڑی کا ہینڈل برسوں کے استعمال سے ہموار اور چمکدار ہو گیا ہے جبکہ ہینڈل پر ڈینٹ لگ گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں